ابنا: شام میں سرگرم سلفی وہابی دہشتگردوں نے فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی کے رہنما شہید فتحی شقاقی کا مقبرہ منہدم کردیا ہے۔ سلفی وہابی دہشت گردوں نے فلسطینی کیمپ یرموک میں شہداء کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے شہید شقاقی کے مقبرے کو بھی منہدم کردیا،
شہید
فتحی شقاقی غزہ پٹی کے رفح کیمپ میں 1951 میں پیدا ہوئے، انھوں نے مصر میں ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی اور پھر فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کو تاسیس کیا شہید شقاقی کو 1983 سے لیکر 1986 تک کئي بار اسرائيلیوں نے گرفتار کیا وہ 1988 میں لبنان چلے گئے اور 1995 میں مالٹ میں صہیونی ایجنٹوں نے انھیں شہید کردیا۔ سلفی وہابی دہشت گرد سنیوں کے بھی جانی دشمن ہیں۔سلفی وہابی دہشت گردوں نے حال ہی میں صحابی رسول (ص) حضرت حجر بن عدی کے روضہ کو شہید کردیا اور ان کی قبر کی توہین اور بے حرمتی کی اور اس کے بعد ایک اور ہلناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ایک شامی فوجی کا سینہ چاک کرکے اس کے دل کو چبادیا۔ سلفی وہابیوں کو سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب سلفی وہابیوں کی تبلیغ کا اصلی گڑھ ہے۔


............
/169